Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تب میں سمجھا کہ اپنا نہیں پرایا ہے

By: kashif imran

وہ پھر مجھ سے رُوٹھا ہے ، جسے اپنا میں نے بنایا ہے
وہ جب بھی مجھ سے رُوٹھا ہے ، اُسے میں نے منایا ہے
اُس کی خوشی کا رکھا ہے ہر پل خیال میں نے
اور دل مرا اُسی نے ہی ہر بار جلا یا ہے
اُس کی زندگی کی راہوں سے کانٹے ہٹائے میں نے
اور اُسی نے ہی زندگی بھر مجھے ستایا ہے
چاہا تھا میں نے دل و جاں سے جسے
مرے سینےمیں زخم اُسی نے لگایا ہے
جب سے دیکھا ہے اُسے غیر کے ساتھ کاشف
تب میں سمجھا کہ اپنا نہیں پرایا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore