Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایک بار کریلے کھائے تھے

By: M.Asghar

بندے ک وبڑا مزہ آتا ہے دال کھانے میں
گوشت کون کھائے مہنگائی کے زمانے میں

ایک بار کریلے کھائے تھےکسی کے گھر سے
کئی سال لگے ہیں کڑواہٹ بھلانے میں

ہمارے دوست تو پلک جپکتے ہی امیر ہو گئے
ہم ناکام رہے کسی امیر کا دل چرانے میں

سوچتا ہوں کسی ہم عمر سے اظہار کر ہی دوں
کسی کا کیا جائے گا ذرا قسمت آزمانے میں

زندگی بھر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے
اب ہم مصروف ہیں دولت کمانے میں

جس دوست کا بچپن میں مال کھایا تھا
اب مصروف ہوں قسطیں چکانے میں

میں وہ مظلوم ہوں جس کا کوئی ہمدم
مجھ سا بد نصیب نہ ہوگا زمانے میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore