Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وطن کی ساکھ !!!

By: Asad

سوئے ہوئے ضمیرون کو جگانے کا وقت ھے
وطن کے لئے اپنی جان لٹانے کا وقت ھے

چلو اٹھ نکلو اپنی قضائون کی جانب
کہ سجدون سے اپنے ایمان بچانے کا وقت ھے

کب تک سوئے رہو گے خواب خرگوش میں
کہ جاگ اٹھو کہ حقیقت میں آنے کا وقت ھے

اس سے پہلے کہ پانی سروں سے گزر جائے
کس لو کمر کو اپنی کہ اکتانے کا وقت ھے

آج نہیں چلو کل سہی کرنا تو ھے آخر
نکل پڑو ابھی سے نہین سستانے کا وقت ھے

تیرے بچے میرے بچے کب تک یہ چلے گا
یک مشت ہو کہ نہیں پریچے کرانے کا وقت ھے

وقت کی تلوار سے آخر سامنا تو ہو گا
اٹھ سینہ تان کہ کے خون بہانے کا وقت ھے

اسد جان سے بڑھ کر وطن کی ساکھ ھے۔۔
دیکھ آن پڑی ھے اس پر اب بچانے کا وقت ھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore