Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت پارٹ 1

By: وشمہ خان وشمہ

محبت الف لیلہ ہے نہ پریوں کی کہانی ہے
محبت ایسی شے ہے جو امر ہے جاودانی ہے

محبت ہے وہ ملکہ جو دلوں پہ راج کرتی ہے
محبت زندگی میں سو طرح کے رنگ بھرتی ہے

محبت جس کو ہو جائے اڑے وہ آسمانوں میں
بہت تاثر ہوتی ہے محبت کے فسانوں میں

محبت گنگناتی ہے کبھی دل بن کے دھڑکن میں
چہکتی ہے محبت بن کے طائر دل کے گلشن میں

محبت ہوتے ہی دل میں امنگیں جاگ جاتی ہیں
زمانے بھر کی خوشیاں مسکراکر پاس آتی ہیں

محبت کے کرم سے غم کا شعلہ سرد ہوتا ہے
محبت ہوتو دل میں میٹھا میٹھا درد ہوتا ہے

محبت بن کے نغمہ روح کو سیراب کرتی ہے
محبت خشک صحراؤں کو بھی شاداب کرتی ہے

محبت کرنے والا گنگناتا ، مسکراتا ہے
محبت کرنے ولا زندگی کے گیت گاتا ہے

محبت کہتے ہیں جس کو وہ غم کا بھی افسانہ
محبت کرنے والا غم سے ہو جاتا ہے دیوانہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore