By: وشمہ خان وشمہ
ایک بھی وعدہ تیرا اے جانِ جاں سچا نہیں
اس لئے آنکھوں میں میری کوئی سپنا نہیں
بے حسی نے کر دیا انسان بے بس اس لیے
خون کا رشتہ بھی یارو آج کل اپنا نہیں
عشق کے بازار میں بکتی رہی ہوں عمر بھر
درد کو اپنے مگر میں نے کھبی ناپا نہیں
بے وفا گر تو کون ہے پھر بے وفا
عشق میں یہ جانچنے کا کوئی بھی آلہ نہیں
آئینے میں عکس وشمہ دیکھ کر ڈرتی رہی
اشک تر کہنے لگی یہ تو میرا چہرہ نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?