By: Sadeed Masood
پھول دیکھےتو ہم کو یاد آیا
وہ زمانہ بھی کیا زمانہ تھا
جس زمانے میں خواب زندہ تھے
جس زمانے میں جوش باقی تھا
پھول رکھتے تھے ہم کتابوں میں
تیری خوشبو تھی ان گلابوں میں
تیری یادوں میں دن گزر جاتا
تیری سوچوں میں رات ڈھل جاتی
تیرے جانے سے دم نکل جاتا
تیرے آنے سے جان آ جاتی
ہم کو کتنا تھا زعم بدلیں گے
اس مقدر کی الٹی ریکھا کو
دودھ کی نہر گر ضروری ہو
تیری خاطر نکال لائیں گے
تارے توڑیں گے ہم بھی عرشوں کے
چاند کو بھی اتار لائیں گے
وہ زمانہ بھی کیا زمانہ تھا
جس زمانے میں خواب زندہ تھے
جس زمانے کے دھندلے شیشےسے
اب تو کچھ بھی نظر نہیں آتا
خاک اڑتی ہے روتی یادوں کی
آہیں باقی ہیں اجڑے چہروں کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?