By: Mussawar Ali Baloch
تاریخ بتاتی ہے
ہم حوصلے والے تھے ہاں دبدبے والے تھے
حالات یہ کہتے ہیں
بزدل ہوئے تو ہم ہیں کاہل ہوئے تو ہم ہیں
تاریخ بتاتی ہے
لی رہنمائی جب تک قرآن ہی سے ہم نے
کھائی نہ مات تب تک کسی اجنبی سے ہم نے
حالات یہ کہتے ہیں
قرآن وہ ہمارا طاقوں پہ سج رہا ہے
ہر کان میں نغمہ مغرب کا بج رہا ہے
تاریخ بتاتی ہے
اک حکمراں عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تھا انصاف کا تھا داعی
رعایا کو خلیفہ تک آسان تھی رسائی
زیور سے لدی عورت جو گھر سے نکلتی تھی
بے خوف بے خطر منزل کو پہنچتی تھی
حالات یہ کہتے ہیں
چوروں کی حکومت ہے چوروں کا بسیرا ہے
مسلم ہی لٹ رہا ہے ، مسلم ہی لٹیرا ہے
تاریخ بتاتی ہے
رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نواسہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ شیر خدا رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیٹا مثال بن گیا تھا
ہاں دین ہی کے واسطے وہ ڈھال بن گیا تھا
سردی کے اس نے یارو ثابت ےہ کردیا تھا
ہو دین کو خطرہ تو سب کچھ ہی لٹادو تم باطل کو مٹادو تم
حالات یہ کہتے ہیں
ہر سو یہ دہائی ہے، بے دینگی چھائی ہے
سارے مسلماں اپنے مرکز سے ہٹ گئے ہیں
ٹکڑوں میں،بٹ گئے ہیں
نفرت کی آگ ہر سو غیروں نے لگائی ہے۔
تاریخ بتاتی ہے
کہ کیسے ابن قاسم اک بہن کو بچانے کھینچتا چلا آیا تھا
دھرتی پہ اس داہر کو فرعون سے آمر کو
وہ درس پڑھایا تھا
کہ آج تلک ہندو اس کو نہ بھلا پایا
حالات یہ کہتے ہیں
عرصہ ہی ہوگیا ہے کشمیر جل رہا ہے
نہ جانے کتنی بہنیں
ناموس بھی لٹا کر
ہاں راہ تک رہی ہیں
قاسم کی، ایوبی کی، محمود غزنوی کی
قصہ یہ مختصر ہے
رونا تو عمر بھر ہے
حاکم ہو یا کہ تاجر
عالم ہو یا کہ سیید
کردار ان سبھی کا
تاریخ میں مقید
تاریخ چینحتی ہے لیکن خموش ہم ہیں
مغرب کی مستیوں میں
آہ ! مدہوش ہم ہیں
ایماںفروش ہم ہیں
ایماں فروش ہم ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?