By: Shahzad anwar akolvi
اسلامی تعلیمات کا شربت پلا دیا
آقا نے ہم کو دین کا چسکا لگا دیا
کرتے تھے جو بتوں کی عبادت خوشی خوشی
آقا نے ان کو دین کا رستہ دیکھا دیا
آداب زندگی کے نمونے کو کرکے پیش
صحرا کے وحشیوں کو مہذّب بنا دیا
قرآنی تعلیمات پہ کرکے عمل ہمیں
راہ خدا پہ آپ نے چلنا سکھا دیا
انور تمام دولتیں قدموں میں اس کے ہیں
جس نے نبی کے واسطے سب کچھ لٹا دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?