By: Bakhtiar Nasir
اٹھ واعظ کہ عالم جوانی ہے
کر لے موج کہ زندگی فانی ہے
در مہ کدہ پہ آ‘ انتظار ہے ہمیں
مذہب پہ کیوں تیری راجدھانی ہے
چار دن کی ہے یہ دنیا پیارے
اسی میں بسر کرنی زندگانی ہے
کر تو بھی عشق ساتھ ہمارے
کہ اس پہ ہماری حکمرانی ہے
حسیں کو دیکھ کے تھوکتا ہے تو
پھر بھی عرق تیری پیشانی ہے
مہ سے ہے نفرت تجھ کو مگر
آتی پر کیوں چشم میں مستانی ہے
معاف کر دے یہ گستاخیاں واعظ
یہ محض دل لگی و چھیڑ خانی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?