By: M.Asghar
سنا ہے مونگ پھلی کھانے سے خارش بھی ہوتی ہے
ہری مرچی کھانے سے آنسوؤں کی بارش بھی ہوتی ہے
بڑے اعزاز کی بات ہے کسی کا گھر جوائی ہونا
کہتے ہیں ایسے کاموں میں سفارش بھی ہوتی ہے
پہلے پہل دن میں کئی بار آتے تھے فون ان کے
اب ایک دو ماہ بعد نگاہ نگارش بھی ہوتی ہے
جب دشمن بھی پیارسے گلے ملنے لگتے ہیں
اس بات میں شامل کوئی سازش بھی ہوتی ہے
ان کا منون ہوں جو حال پوچھ لیتے ہیں اصغر کا
اب میرے حال پر ان کی نوازش بھی ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?