By: Dilkash Mariam
پنک پھول پر سجے
شبنم کے قطروں پر
سورج کی روشنی پڑی تو
وہ ہیروں کی مانند چمکنے لگا!
اچانک میری آنکھ سے
ایک اداس ، بے کیف
آنسو گرا
اور شبنم کے قطروں میں
جذب ہو گیا!
اسطرح میرے بے کیف آنسو کی
قدر و منزلت بڑھ گئی
اور وہ بھی شبنم کے قطروں کیطرح
سورج کی روشنی میں
ہیرے کی مانند چمکنے لگا!
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?