By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar
رکھتا ہوں مرہم زخموں پہ پھر ابھر آتے ہیں
دیکھتے جائیے صنم کو وہ کدھر جاتے ہیں
ہیں بڑی کھٹن منزلیں عشق کی یارو
کتنے ہی ان منزلوں میں بھنور آتے ہیں
جو ہوئی تھی کھبی ہم میں پہلے ملاقات
سب یاد مجھے آج وہ منظر آتے ہیں
نہ بھر سکا میں تیرے دیے ہوئے زخم
چلائے٧ تیر تیرے دل تک اتر آتے ہیں
کیسے لپٹے ہوئے ہیں شمع سے پروانے
جلتے ہیں یہ شاکر پھر در بدر آتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?