By: Hassan Kayani
میری تمنا حصول علم ھے میری شمع کو نہ بجھاؤ لوگو
میں تو روشنی ھوں جہالت کے اندھیروں کو نہ پھیلاؤ لوگو
میں تو وطن کی آن ھوں میں تو اپنے دیس کی پہچان ھوں
درد و سوز کا پیکر ھوں میں مجھ پہ گولی نہ جلاؤ لوگو
میں تو وطن کا پھول ھوں خوشبو ھر سو بکھیرنے کے لیے
علم سے مجھکو محبت ھے مجھے نفرت نہ سکھاؤ لوگو
زندگی چھین کر مری صاف گوئی پر مجھے سزا نہ دو
میں تو پروانہءصداقت ھوں میری سچائی کو نہ مٹاؤ لوگو
میں تو یتیم بہن بھائیوں کی آس ھوں مجھے جینے کا حق دو
میں تو بوڑھے ماں باپ کا سہارا ھوں مجھے قتل نہ کراؤ لوگو
مجھے ضعیفوں دردمندوں کی خدمت کا شوق ھے
میری غریبوں مسکینوں سے محبت کو نہ مٹاؤ لوگو
میں وفا دوستی امن و سلامتی کا پیام ھوں میں امید بہار ھوں
حسن میں تو نیکی نہیں چھوڑںگا تم اپنی برائیوں کو مٹا دو لوگو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?