By: Anwar Kazimi
بعد مدت مجھے ملا کیوں ہے
مل کے پھر اسقدر خفا کیوں ہے
کچھ نہیں ، نہ سہی ، مگر یہ بتا
چور آ نکھوں سے دیکھتا کیوں ہے
باتوں باتوں میں ساری دنیا سے
میرے بارے میں پوچھتا کیوں ہے
پوچھنے والے یہ بتا تو سہی
پوچھ کر یوں اُداس سا کیوں ہے
سوچتا ہو ں کہ میرا پاگل دل
آج بھی تجھکو چاہتا کیوں ہے
تو نے پھر یاد کی ہتھیلی پر
نام اُس شخص کا لکھا کیوں ہے
اوڑھنی اُسکی زَرد ہے ، لیکن
رنگ تیرا اُڑا اُڑا کیوں ہے
ہم تو چپُ ہیں، کہ ہیں اُداس بہت
شہر کا شہر بے صدا کیوں ہے
بھولنے والے اب بھی تیرے لئے
میرے لب پر کوئی دعا کیوں ہے
رات اِس سوچ میں کٹی انور
چاند ا تنا تھکا تھکا کیوں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?