By: M.Asghar
جس شاعر کا تخیل زیادہ بلند نہیں ہوتا
اس کا کلام سامعین کو پسند نہیں ہوتا
دل ہی دل میں تو بہت چاہتا ہے مجھے
مگر ملنے کو وہ رضا مند نہیں ہوتا
رزق حلال شامل نہ ہو جسکی کمائی میں
ایسا شخص تو کبھی غیرت مند نہیں ہوتا
اچھی تربیت ہوتی ہے جس انسان کی
ایسا شخص کبھی بھی شرپسند نہیں ہوتا
بڑے بزرگوں سے یہ بات سنتےآئے ہیں
کہ لمبے قد کا آدمی خرد مند نہیں ہوتا
بندے کو چاہیے کہ رب کی بندگی کرتا رہے
جب تک توبہ کا دروازہ بند نہیں ہوتا
زندگی کی دوڑ میں وہ پیچھے رہ جاتا ہے
جو اصغر کی طرح وقت کا پابند نہیں ہوتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?