By: (ذیشان نور صدیقی (ذیش
تمہیں پانےکی کوشش میں سب ہی کچھ کھولیا ہم نے
تمہیں اپنا بنا نے میں بڑا کچھ رو لیا ہم نے
تمہیں چاہنا ، تمہیں پانا ، تمہیں اپنا بنا لینا
تمنا ؤ ں کے ان خوابوں میں اکثر رو لیا ہم نے
ہمیں چاہت تمہاری روح کی تھی ، جسم کی کب تھی
محبّت میں یہ بیج جسم ، کیوں کر بو لیا ہم
شب قربت ، محبّت کی ہماری انتہا کب تھی
تمہارا ھونا مقصد تھا ، تمہارا ھو لیا ہم نے
محبّت کو ہماری تم ، تمہیں زنده خدا رکھے
رضایے رب عزت کو ، دعا سے موه لیا ہم نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?