By: M.Asghar
جو لوگ میرے خلاف آوازیں اٹھائے جاتے ہیں
وہی میرے فن کو تقویت پہنچائے جاتے ہیں
ان بیچاروں کی حالت پہ ہمیں رحم آتا ہے
جو پاگلوں کی طرح یوں چلائے جاتے ہیں
ہم سے ہر کوئی آ کے دل لگی کرلیتا ہے
جب ہماری باری آئے تو یہ آنسو بہائے جاتے ہیں
اپنی محفلوں میں ہمیں موضوع گفتگو بنا کر
لوگوں کے دلوں میں ہمارا گھر بنائے جاتے ہیں
اپنے سبھی دشمنوں کی بےبسی دیکھ کر اصغر
نہ چاہتے ہوئے بھی ہم مسکرائے جاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?