By: وشمہ خان وشمہ
جتنا حسن و جمال رکھتی ہوں
اپنے فن میں کمال رکھتی ہوں
قید ہو جاتے ہیں سنہرے پل
ایسا آنکھوں کا جال رکھتی ہوں
کام آئیں مرے کبھی شاہد
درد سارے سنبھال رکھتی ہوں
تو بھی دیکھے تو اس میں جل جائے
دل میں اپنا ملال رکھتی ہوں
میری پلکوں سے خون رستا ہے
اتنا آنکھوں کو لال رکھتی ہوں
زندگانی کی وشمہ دھرتی پر
عشق و الفت کی چال رکھتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?