Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اک ہمسائی کے سوا ۔

By: M.ASGHAR MIRPURI

اک ہمسائی کےسواکوئی نہیں ہمارا ساہیں
مجھےکافی ہے اپنی پڑوسن کا سہارا ساہیں

اس کہ گھر کے سامنےمیں بےہوش پڑارہا
اس نےبڑے پیارسےگھوبھی کا پھول ماراساہیں

لگتا ہے یہ نئے دور کی محبت کی انوکھی اداہے
اتنا بتادو اس بارے کیا خیال ہے تماراساہیں

انکی شرارتیں مہنگائی کی طرح بڑھتی جارہی ہیں
مجھ کو بتادے ایسی باتوں کا کوئی چارہ ساہیں

کبھی پڑوسنیں کبھی ان کےکتے کبھی ان کی بلیاں
کئی سالوں سےجینا مشکل کررہی ہیں ہمارا ساہیں

اچھاہےکےاسلام میں دوبارہ آنے کا تصور نہیں
میں کہہ دیتا اس گلی میں ناجاؤں گا دوبارہ ساہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore