By: Syed Harris Ahmed
میں ڈرتا ہوں
جب اندھیری رات
اور بارش کی ٹِپ ٹِپ
میرے دروازے پہ دستک د یتی ہیں
میں ڈرتا ہوں
جب انجان ارواح کا جُھرمٹ سیاہ بادلوں پہ
اذانوں کی آواز پہ
رقص کرتے ہیں
میں ڈرتا ہوں
جب ہوا کا زور دار جھونکا
میرے جسم ٹکرا کر
پیوند کی گا نٹھ کھولتا ہے
میں ڈرتا ہوں
زخموں کی تڑپ
اپنے اونی کپڑوں میں
جب کوئ چھپاۓ پھرتا ہے
میں ڈرتا ہوں
اور اب تو کیفیت یہ ہے
جب مسکراتے چہرے پر جوش جذبات
دیکھ کر
میں ڈرتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?