Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اب کی بار جب میں گیا سسرال

By: Saadat Amin Satti

اب کی بار مین جب گیا سسرال
نہ وہ خوشی نہ وہ تھا استقبال

نہ ہی وہ ساس کا ماتھا چومنا
نہ سالوں کی نظروں میں پیار

سالیاں جیسے گونگی ہیں سب
نہ وہ مستی نہ ہی وہ چال

کھانا جو لگایا سالے کی بیوی نے
سوکھی ہوئی روٹی اور چنے کی دال

روتا ضرور میں اس بے رخی پر
لیکن نہ تھا میرے پاس ٹشو نہ ہی رومال

سسر جو آیا تو گرجا کچھہ اس طرح
جیسے شیر آیا ہو پہن کے انسانی کھال

بیگم کو کہا کہ چلنا اب ہمیں چاہیے
سمجھ گئی وہ بھی دیکھ کے سب کے تال

کس نے اڑائی خبر میری دوسری شادی کی
کس سے کریں شکوہ کس سے کریں سوال


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore