By: وشمہ خان وشمہ
چمن نہیں ہیں مری زندگی میں صحرا ہے
بتاؤں کیسے مجھے مشکلات کیا کیا ہے
مرے لبوں کو تو عادت ہے مسکرانے کی
چھپائے دل میں مگر میں نے غم کے دریا ہے
کبھی تھی ایک حقیقت کہ تجھ سے ملنا تھا
اور اب تو خواب ہی تیرے ترا نظارہ ہے
مجھے رلا کے تو رویا تو اس سے کیا حاصل
کیا ترے آنسو مرے درد کا مداوا ہے
ہوں ان کے ساتھ بہت خوش ہے گرچہ تنہائی
کہ میرے شعر ہی میری حسین دنیاہے
خوشی پہ ہو یا کسی غم کے موقعہ پہ کوئی
ہماری ساری ہی رسمیں تو ہی دکھاوا ہے
غریب خانہ بدوشوں سے پیار کر وشمہ
یہ آخرت میں ترے بہترین وکلا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?