By: SHABEEB HASHMI
گھر سے نکل کر اپنے تیرے آستاں تک پہنچوں
گماں کے رنگوں میں حد گماں تک پہنچوں
پھر انہی موسموں کے درمیاں چلتے چلتے
بہاروں سے نکلتے ھوئے خزاں تک پہنچوں
رات تو باقی ھے ابھی جانے کا فیصلہ نہ کرو
تیری آنکھوں سے میں عشق کی داستاں تک پہنچوں
کئی صدیوں سے مسافت کو سمیٹا ھے میں نے
تو ہی بتا دے اب میں اور کہاں تک پہنچوں
تجھے آنگن میں ستاروں کی طرح سجانے کے لیے
زمیں پہ رنگ سجاوں اور آسماں تک پہنچوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?