Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نہ تو مجھ کو یہ لوح و قلم چاہئے

By: zaigham jaffery

نہ تو مجھ کو یہ لوح و قلم چاہئے
نہ ہی مجھ کو یہ دَیر و حرم چاہئے

نہ ہے خلدِ بریں کی ضرورت مجھے
نہ رضائے جہاں اے صنم چاہئے

گر زمانے میں کچھ چاہئے تو مجھے
ایک تو ہی خدا کی قسم چاہئے

غم نہیں چھوڑ دیں غیر،اپنے مجھے
ساتھ تیرا مگر ہر قدم چاہئے

دردِ ہجراں مرا دردِ سر بن گیا
ساقیا جام،کاغذ،قلم چاہئے

شب اندھیری ہے پردہ ہٹا دیجئے
روشنی کے لئے یہ کرم چاہئے

خِرد مندوں سے مَیں نے سنا جعفری
چاہ کو پختگی اور بھرم چاہئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore