Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وطن سے کلام -٢

By: Ahsan Mirza

تیری ہی عزت ہے میں نے چاہی
تیری ہی خاطر لڑا ہوں اب تک

تیری ہی نامِ درخشاں سے میں
جہاں میں آگے بڑھا ہوں اب تک

مگر وطن کچھ ہیں لوگ ایسے
جو تیرے حق میں سہی نہیں ہیں

حوس سے ان کی رگوں میں اب کچھ
وطن کی الفت رہی نہیں ہے

ہمیں لڑا کے ہمیں مرا کے
وہ گیت یاری کے گارہے ہیں

یہ میں نے مانا میرے وطن اب
یہ تیرے باسی وہ نہ رہے ہیں

مگر وطن یہ دعا ہے میری
رہے تو قائم ہزاروں سالوں

یہ پاک ارضِ وطن رہے گا
جو چاہے کرلو اے جلنے والوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore