By: Muhammad Siddique Prihar
مناتا رہے گا زمانہ میلادمصطفی کا
روزانہ ہفتانہ ماہانہ سالانہ میلادمصطفی کا
کبریاء نے منایا ہے انبیاء نے منایا
ہے اولیاء کا ترانہ میلادمصطفی کا
دعوتوں سے اعلیٰ ہے ضیافت اس کی
اہتمام بھی ہے شاہانہ میلادمصطفی کا
کسی عمل پر اپنے فخر نہیں ہمیں
ہے بخشش کا بہانہ میلادمصطفی کا
مصروف ہیں عقلمند کاموں میں اپنے اپنے
منارہا ہے دیوانہ میلادمصطفی کا
نہ رہیں گے دنیا کے اورخزانے
بڑھتارہے گاخزانہ میلادمصطفی کا
ورفعنا لک زکرک وسعت ہے اس کی
فرش سے عرش ٹھکانہ میلادمصطفی کا
برستی رہتی ہیں رحمتیں رب کی ہمیشہ
مناتا ہے جو گھرانہ میلادمصطفی کا
ملتی ہیں دعائیں انہیں قدم قدم پر
ہوتے ہیں منانے روانہ میلادمصطفی کا
پڑھتے رہے اصحاب رسول سرکارکی نعتیں
ہے عمل ہی عاشقانہ میلادمصطفی کا
بھرکے جائیں گے دامن صدیق ؔ اپنے
سنیں توجہ سے موئدبانہ میلادمصطفی کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?