Bazm e Urdu - The urdu poetry app

قمر

By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar

دور کہیں چمکتے ہوئے قمر دیکھا ہے
ہوتا پھر دو لخت اپنا جگر دیکھا ہے

دیکھا تھا کہیں راستے میں اسے ہم نے
اب یاد نہیں مجھے اسے کدھر دیکھا

ہے چاند سے بڑھ کر چاندنی اس میں
دنیا میں ہم نے ایسا بدر دیکھا ہے

نہ جانے کیوں لگا دل کو اچھا وہی
یوں ایک سے ایک ہم نے بشر دیکھا ہے

نہیں دیکھے حسین بشر ہم نے شاکر
سب سے حسین اک گوہر دیکھا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore