By: Hafeez ur rehman
گُم ہوا جاتا ہوں غم کی سسکیوں کے درمیاں
نیند تو آتی نہی اب تو فقط شب خیزیاں
جھیلنا پڑتا ہے صدیوں رائگانی کا عذاب
اب ہو ں بیٹھا سوچتا کیا زندگی سُودو زیاں
اپنے رہبر کی عداوت بس مجھے یوں کھا گئی
کرچی کرچی روح میں چُنتا ہوں بس اب کرچیاں
اپنی فطرت کے وہ ہاتھوں کس قدر مجبور تھا
اُس کو تو فُرصت نہ تھی ہوتی نہ کیونکر دوریاں
دل کا دیا گل ہو چکا اندھیرا چھایا ہر طرف
ڈھونڈتا ہوں اب بھی اُس کو ہے جو اندر ھی نِہاں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?