Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اچھی نہیں لگتی

By: Maria Riaz

مجھے تیرے بغیر خوشی آچھی نہیں لگتی
میں کیا کروں مجھے زندگی اچھی نہیں لگتی

اک خالی پن سا رہ گیا ہے میری ذات میں
مجھے پوری ذات کی تکمیل اچھی نہیں لگتی

بھری بزم میں رہ گئیں میرے لیے تنہایاں
مجھے محفل کی شوخیاں اچھی نہیں لگتی

میرے دامن میں صرف اندھیرہ ہی اندھیرہ ہے
مجھے روشنی سے وابستگی اچھی نہیں لگتی

نئی موجیں روز اٹھتی ہیں لہروں میں
مجھے سمندر کی یہ مستی اچھی نہیں لگتی

تیری جدائی کی صورت مل گیا ہے اک نیا تحفہ
مجھے خوشیوں کی بارات اچھی نہیں لگتی

روز گذرتا ہے میرا دل تیرے خاموش شہر سے
مجھے میرے شہر کی رونق اچھی نہیں لگتی

کتنا خوبصورت ہے تیرا گھر جہاں سو رہے ہو چین کی نیند
مجھے میرے گھر کی چار دیواری اچھی نہیں لگتی

کیسے ہٹا دوں اپنے نام کے ساتھ تیرا نام
مجھے میرے نام کے ساتھ انجانی عبارت اچھی نہیں لگتی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore