By: طالب حسین ثباؔت
جو آیا زیست میں افتاد بن کر
رہے گا کب تلک بے داد بن کر
مسلماں ہوگئے کمزور اتنے
دیں ان کا رہ گیا الحاد بن کر
تمنّائیں رکھو محدود اپنی
نہیں ملتا ہے کچھ شدّاد بن کر
نہ پوری خواہشیں ہو پائیں میری
زباں پر رہ گئیں فریاد بن کر
نرالا اُس کا ہے طرزِ محبّت
ہے رہتا دل میں لیکن یاد بن کر
ثباؔت اک طائرِ بے بس تھا جس کو
شکار اُس نے کیا صیّاد بن کر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?