By: yasir khan
کوئی شکوہ کوئی شکایت نہیں ہے
مجھے تم سے اب محبت نہیں ہے
نکلتا ہی نہیں اب بارش میں باہر
بھیگنے کی وہ عادت نہیں ہے
تو نہیں تو یہ خط بھی لے کے جا
مجھے انکی بھی ضرورت نہیں ہے
جو بھی ہے جتنی بھی ہے خود کی ہے
خیرات میں ملی یہ شہرت نہیں ہے
اب کی ہے تو نبھاؤ بھی اسکو تم
یہ محبت ہے کوئی مصیبت نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?