Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا

By: امت احد

جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا
آنکھوں میں بس گیا جو چہرہ پسند آیا

یوں تو سفر کیا ہے کتنے ہی راستوں پر
لیکن ترے ہی گھر کا رستہ پسند آیا

میری نگاہ میں ہے تیری تلاش باقی
میری دیوانگی کو صحرا پسند آیا

بے شک نبھا نہ پائے وعدہ کیا جو تم نے
لیکن صنم تمہارا وعدہ پسند آیا

اٹھتی ہے اس لیے بھی تیری طرف نگاہیں
تیرے حسین رخ پر چشمہ پسند آیا

غصے میں لگ رہی ہو تم اور خوبصورت
دل کو بہت تمہارا نخرہ پسند آیا

کچھ اور دیکھنے کی حسرت رہی نہ باقی
جب سے صنم تمہارا چہرہ پسند آیا

ہو جائے گی مکمل اب تو غزل یقیں ہے
تیرے حسیں لبوں کا مصرعہ پسند آیا

بے شک بہت شکایت تجھ کو ہے اس جہاں سے
پھر بھی احدؔ یہ تیرا لہجہ پسند آیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore