Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گل دار درختوں پہ ثمر کیسے ملے گا

By: zaigham jaffery

گل دار درختوں پہ ثمر کیسے ملے گا
گھپ رات اندھیری میں قمر کیسے ملے گا

قسمت بھی مکدر میرا ہمدم نہیں کوئی
ہوتا نہیں مجھ کو تو صبر کیسے ملے گا

اکثر جو مرے خوابوں کو سندر ہے بناتا
وہ جانِ ادا جانِ جگر کیسے ملے گا

بے چین گزرتی ہیں بنا جس کے یہ راتیں
بتلائے کوئی شخص خبر کیسے ملے گا

نا جانے ہوئی کیسی خطا سجدوں کے اندر
دوبارہ دعاوں میں اثر کیسے ملے گا

ہم نے جو لڑکپن میں گنوایا ہے خزینہ
پھر سے وہ خزینہ ء قدر کیسے ملے گا

غربت میں سبھی سوچتے ہیں جعفری لیکن
مفلس کو رقم والا شجر کیسے ملے گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore