By: SHABEEB HASHMI
پھر سے آیا ھے میرے آنگن میں دھائی کا موسم
میرے چہرے پہ سمٹ آیا ھے تنہائی کا مو سم
میری یادوں سے کنارا کر کے بھی وہ خوش نا ھوا
راس آیا نہ اسے میری طرح جدائی کا موسم
پھر انہی خوابوں کے جزیروں میں ھوں پابند رہی
جانے کیوں آس دلاتا ھے مجھے پھر رہائی کا موسم
اب بھی میں ہجر کے دروازے پہ کھڑی شمع لئیے
راہ انتظار کی دکھاتا ھے اس ھرجائی کا موسم
رات کے پچھلے پہر چاند بھی بے قراری میں رہا
اس نے بھی جھیلا ھے میری طرح تنہائی کا موسم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?