By: Anwar Kazimi
دل میں کیا ہے بول کے دیکھ
یہ خطرہ بھی مول کے د یکھ
شا ید و ہ خاموش کھڑ ا ہو
دروازہ تو کھو ل کے د یکھ
پھول جھڑ یں گے ہونٹوں سے
کانوں میں رَس گھول کے دیکھ
حسنُ خدا کی شان ہے پیار ے
دو نوں آنکھیں کھول کے دیکھ
میری خطا ئیں گننّے و ا لے
میرے د کھ بھی تول کے دیکھ
د نیا تو با ز ار ہے انو ر
اپنی جیب ٹٹول کے د یکھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?