Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہتے ہیں

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

 گھدے کو فارسی میں خر وزن کو بار کہتے ہیں
طلب جو شئے بھی کیجائے اسے درکار کہتے ہیں

کہ جب آٹا بھی غائب ہو کہ جب ناپید ہو چینی
اسے خوشحالی کی تعبیر یہ زردار کہتے ہیں

اگر استاد کلن کو پکڑ لے جب کوئی ٹلا
خوشامد میں وہ اسکو صاب جی سرکار کہتے ہیں

چبو کر نوک بازو میں کہا بابو نے باچا سے
تجھے معلوم تھا اس چیز کو پرکار کہتے ہیں

گھنی چھاؤں میں کل جسکی جما کرتی تھیں چوپالیں
اب اس برگد کو نفرت سے سبھی بیکار کہتے ہیں

جو بچے اغواء کر کے ان سے جبری کام لیتا ہو
ہاں ایسے جرم کے مجرم کو ہم خرکار کہتے ہیں

بتایا تھا تمہیں بر بار لیکن بھول جاتے ہو
مزاروں کو عقیدت میں اشہر دربار کہتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore