By: Ahber Chishti عہبر چشتی
چلو آئو کہو کُچھ
ذرا دھڑکن ہِلے تو
ذرا سانسیں چلیں تو
چلو تُم یاد کرلو
کسی اچھے سے دِن کو
کہ جب ہم ہنس رہے ہوں
یا جیسے اُڑ رہے ہوں
کوئی ننھا ساسپنا
جو میں نے بُن رکھا ہو
وہی تُم سن رہے ہو
برابر کھِل رہے ہو،،
تمہیں میں دیکھتا ہوں
کہ تُم شرما رہے ہو
کوئی بھی دیکھ لے گا
یہ تُم فرما رہے ہو
نہ گھبرائو جہاں سے
کہ ہم تُم ایک جاں ہیں
چلے آئو کہو کُچھ
کہ پھر سے جاں میں جاں ہو
سُہانا یہ سماں ہو,,,
تمہیں بتلائوں عہبر
زمانے کے قواعد
نہیں ہیں ہم پہ لاگوُ
کہ ہم تُم ایک جاں ہیں
چلو آئو کہو کُچھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?