By: M.Asghar
جس دن سے وہ امیر ہو گئے ہیں
پہلے سے ذرا با ضمیر ہو گئے ہیں
اب ان کی رسائی دور دور تک ہے
سنا ہے کسی رانی کے وزیر ہو گئے ہیں
ہم لوگ تو ان کا احترام کرتے رہے
شاید اسی لیے وہ شریر ہو گئے ہیں
جن لوگوں سے ہمیں سدا چاہت ملی
وہ نام دل پہ تحریر ہو گئے ہیں
ہمیں اپنا دفاع کرنا خوب آتا ہے
اب دشمنوں کے لیے شمشیر ہو گئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?