By: Kafeel
میں نے سارے وجود دیکھے ہیں
جھوٹے سچے سجود دیکھے ہیں
لوگ ظاہر میں وہ نہیں ہوتے
جیسے ہر پل موجود دیکھے ہیں
برکتیں اٹھ گئیں ہیں یار میرے
ہر کمائی میں سود دیکھے ہیں
سب حسینوں پہ ہے زوال آیا
ہم نے ڈھلتے نمود دیکھے ہیں
پل میں بازی پلٹ کے رکھ دیویں
ایسے اعلیٰ جنود دیکھے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?