By: کنول نوید
روتے ہی رہتے ہیں صدا انسان جو ہوں تاجر
قسمت کہاں خرید پایا ہے کوئی سازوسامان سے
دوست یہاں اکثر ہی بن جاتے ہیں کیوں دشمن
کیوں نہ شوق سے چلے جائیں ہم اس جہاں سے
ہر کسی کا یہی رونا ہے کہ کچھ کمی ہے باقی
ملتا ہی کیا ہے کسی کو اس ان چاہے مکان سے
سب کچھ ہے میسر مگر سکون سے ہیں عاری
حیران ہیں بہت ہم اپنے اس دل کے آستاں سے
مٹی میں دفن ہیں تو نہیں کوئی رہی شوکت
دنیا میں جو نظر آتے تھے کسی حکمراں سے
شیطان کہاں کر سکتا ہےایسا برباد کسی کو
ڈریں نہ کیوں ہم پھر انسان ہو کر انسان سے
پہلے کہا کرتے تھے جسے گھر اب نہیں ہے
تنگ آگئے ہم کنول اس رشتوں کی دوکان سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?