By: Mustafa Hassan Assi
اس سے پہلے کہ وقت ہارا دے مجھے
اپنی آنچل کی ٹھنڈی ہوا دے مجھے
دور کے سراب سے تھکا ہے وجودمیرا
اپنی میٹھی سی گود میں سلا دے مجھے
کیوں آج میرا دل یہ چاہ رہا ہے
کہ اچھی سی لوریتو سنا دے مجھے
اس سے پیشتر جو کی تو نے رہنمائ میری
آج بھی باتوں باتوں میںکچھ سمجھا دے مجھے
میں پھر غفلت گی نیند سو رہا ہوں
پکڑ کر ہاتھ میرا تو جگا دے مجھے
اجنبی گلیوں میں گم نام سائے سے ہیں
اے عظیم ہستی کوئ سچا رشتھ دے مجھے
ڈنھونڈ کر آسودگئ جنت میں تو ہارا ہوں
اپنے قدموں کی جنت میں جگھ دے مجھے
مقبول دعا کے لئے ستاروں کا سہا را کیا
اے ماں میری کامیابی کی دعا دے مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?