By: UA
سوچیے پھر سوچنے کا وقت ہو نہ ہو
دیکھیے پھر دیکھنے کا وقت ہو نہ ہو
آئینے سے کس قدر نظریں چرائے جائیں گے
اپنے ہاتھوں کب تلک فریب کھاتے جائیں گے
کب تلک آنکھوں میں نازک آبگینے خوابوں کے
لے کے طے کرتے رہیں گے راستے سرابوں کے
آخرش دھوکے پہ دھوکہ کس لئے ہم کھائیں گے
زیست کی سچائیاں خود سے چھپائے جائیں گے
چشم دل کو وا کریں سب دھندلکے چھٹ جائیں گے
زیست کے اسرارِ حق سب ہم پہ کھلتے جائیں گے
دیکھئیے پھر دیکھنے کا وقت ہو نہ ہو
سوچئیے پھر سوچنے کا وقت ہو نہ ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?