By: Mussadaq Hussain Mussadaq
عید کے دن سب نے پوچھا مجھ سے
آیا کیوں نہ تیرا چاہنے والا
اکثر جو تیرے ساتھ دیکھا جاتا تھا
وہ کدھر گیا دل بہلانے والا
وہ کیسے بھول گیا آج تیری یاد کو
راہوں میں تیری پلکیں بچھانے والا
میرے پاس آجانا عید کے دن پر
نہیں ملے گا کوئی تجھے گلے لگانے والا
عید کے دن پر نہ ہونا اداس اے مصدق
واپس آتا نہیں کوئی بھی اکثر جانے والا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?