Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں

By: Basheer Badr

عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں
میرا اصول ہے، پہلے سلام کرتا ہوں

مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
میں دُشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں

میں جیب میں اپنا پتا نہیں رکھتا
سفر میں صرف یہی اہتمام کرتا ہوں

میں ڈر گیا ہوں بہت سائے دار پیڑوں سے
ذرا سی دھوپ بچھا کر قیام کرتا ہوں

مُجھے خُدا نے غزل کا دریا بخشا ہے
یہ سلطنت میں محبت کے نام کرتا ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore