Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ سچ ہے

By: UA

سنو
یہ سچ ہے
ہاں یہی سچ ہے کہ
میری آنکھوں میں تمہاری صورت عیاں ہے
میری سماعتوں میں تمہاری بازگشت
میرے دل میں تمہاری تصویر نہاں ہے
میری دھڑکن تمہیں سنتی
میری روح تمہیں محسوس کرتی ہے
لیکن یہ وجود
میرا وجود
اس سب کے باوجود
اس میں ایک خلا ہے
یہ نامکمل ادھورا سا ہے
کچھ چاہنے لگا ہے تم سے
اب یہ بھی کچھ چاہنے لگا ہے
تم سے
صرف تم سے
اور یہ سچ ہے
ہاں یہی سچ ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore