By: Sobiya Anmol
یوں کب تک آخر مجھے ستاؤ گے
اِک نہ اِک دن تو پچھتاؤ گے
خون اُگلو گے تم بھی آنکھوں سے
میری ہی طرح خود کو رُلاؤ گے
جیسے پھرتی ہوں تمہارے پیچھے
پیچھے پیچھے تم بھی میرے آؤ گے
آؤ گے انصاف کے میدان میں تم بھی
تقدیر سے بچ کر کہاں جاؤ گے
جیسے پشیمان مَیں محبت کر کے تم سے
منہ اُٹھاتے میرے آگے شرماؤ گے
ہمیں تو سمجھا لیتے تھے تم اپنی
بے درد زمانے کو کیسے سمجھاؤ گے
ہم ہی تھے جو نادان تھے
زمانے کو کیسے اُلجھاؤ گے
میرے ماضی پر تم ہنسا کرتے ہو
پھر جو بیتے گا ٗ کیسے بُھلاؤ گے
ہمارے سوا کون ہے یہاں تمہارا
میرے بعد کس کو اپناؤ گے
کون سنے گا دنیا میں صرف تمہاری
کس کو ہر وقت اپنی سناؤ گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?