By: Saba Hassan
محبت میں
محبت ماند پڑ جائے ذرا افسوس مت کرنا
محبت ک یہی رنگ تو
محبت کے علم سے ہیں
محبت رنگ بدلتی ہے
کبھی چھاؤں کبھی دھوپ
کبھی آگ کبھی برف سی لگتی ہے
محبت کے سبھی موسم دلفریب ہوتے ہیں
بدلتے موسموں کی چادروں کے کونوں کو تھامے
محبت یوں جکڑتی ہے
بکھرنا بھی اگر چاہو بکھرنے ہی نہیں دیتی
رہ فرار دیتی ہے ایسی قید دیتی ہے
کسی کشش سے دور جاتے ہو واپس لوٹ آتے ہو
محبت رنگ بدلتی ہے
محبت فہم ہو تم گر
معاملہ فہم ہو تم گر
محبت کے سبھی موسم ذرا سے جھوم کر جی لو
محبت کی کمی کا بھی ایک جشن رکھ لو
کیونکہ
محبت رنگ بدلتی ہے
محبت رنگ بدلتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?