By: وشمہ خان وشمہ
میں تجھے بھول جاؤں نا ممکن
میں ترے گُن نہ گاؤں نا ممکن
ماں تُو نعمت ہے،رب کی رحمت ہے
تیرے قدموں کے نیچے جنّت ہے
زندگی میں نے تجھ سے پائی ہے
تُو ہی دنیا میں مجھ کو لائی ہے
کتنی مشکل سے مجھ کو پالا ہے
شوق پڑھنے کا مجھ کو ڈالا ہے
تیری آغوش تھی میرا اسکول
سیکھا تہزیب کا یہیں سے حصول
ہر بلا سے مجھے رکھا محفوظ
تیری ممتا سے میں ہوئی محفوظ
اعلیٰ تعلیم سے نکھارا مجھے
تیرے صدقے کہ ماں سنوارا مجھے
ماں ہوں پردیس میں تنِ تنہا
بن ترے جی مرا نہیں لگتا
جب بھی مشکل جماتی ہے ڈیرا
کام آتی ہے ماں تری ہی دعا
ماں تجھے میں بھلا نہیں سکتی
قرض تیرا چکا نہیں سکتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?