By: Syed Farrukh Imdad
دل بجھ سا جاتا ہے دلدار کے بعد
میرا کچھ نہیں بچا میرے یار کے بعد
محبت کے پنجرے میں ہو قید بس عورت
مرد آزاد ہو جاتے ہیں اظہار کے بعد
مر کے بھی ہوتا ہے زمانے میں موجود
فن زندہ رہتا ہے فنکار کے بعد
حسین چہروں سے نفرت سی ہو گئی مجھ کو
کوئی اچھا نہیں لگتا تیرے دیدار کے بعد
اے عشق ! تجھے قتل کر کے چھوڑوں گا
تو بچ نہیں سکتا میرے وار کے بعد
ابھی پہلی بار ہے دقت تو ہو گی
عشق سمجھ آتا ہے، دو چار کے بعد
فرخ اس کہانی میں پرندہ تو بچ گیا
شکاری مر گیا تھا شکار کے بعد
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?