Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نگاہوں سے نگاہوں کا کلام ہوتا ہے

By: شفق

مدت ہوی ہم ان سے ہم کلام نہیں ہوئے
پھر بھی ایک دوسرے سے لاتعلق نہیں ہوئے
محفل میں ان کی آج بھی ہمارا ذکر ہوتا ہے
نام لے کر ہمارا آج بھی ان کا مسکرانا ہوتا ہے
خاموشی سے گزر جاتے ہیں ہم
اگر راہ میں سامنا ہو جائے
مگر نگاہوں سے نگاہوں کا سلام ہوتا ہے
کیا ہوا جو ایک نہ ہو سکے ہم
عشق میں تعلق روح سے ہے
جسموں کا کہاں سوال ہوتا ہے
ہے وہ کسی اور کا مگر دل اب بھی میرا ہے
جب پیار سے دیکھتا ہے مجھے
تو اس بات کا احساس ہوتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore